جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت مسلم دشمنی میں اندھا ہوگیا ، مسلمانوں کے ٹوپی پہننے پر بھی پابندی عائد

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) مسلم دشمنی میں اندھے ہونے والے جنونی بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کر دیا گیا ہے ، گائے کے گوشت کے بعد مسلمانوں پر ٹوپی پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ، انتہاپسند مودی نے بھی بڑی ڈھٹائی سے کہہ دیا اب فیصلہ مسلمانوں کو کرنا ہے کہ ہندوو¿ں سے لڑنا ہے یا غربت سے۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے۔ انتہا پسند ہندو تنظیم کے رہنما راجہ سنگھ کے جلوس کے موقع پر مسلمانوں کے سر پر ٹوپی پہن کر سڑکوں پر آنے پر پابندی عائد کر دی۔ راجہ سنگھ کے جلوس کے راستے میں مساجد کو بھی بزور طاقت بند کروا دیا گیا۔ گذشتہ دنوں بھی انتہا پسند ہندوﺅں نے گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر ایک مسلمان اخلاق حسین کو وحشیانہ درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔ ہندونیتا اب سینہ تان کر کہتے ہیں آج مسلمان گائے کاٹنے سے بھی ڈر رہا ہے۔ نریندر مودی کے وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ انتہا پسند ہندو مسلمان دشمنی میں اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ ملک سے اسلام کو ہی ختم کرنے کے ناپاک ارادوں کا اظہار کر ڈالا۔ بھارتی وزیر اعظم انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا مسلمانوں پر ہی برس پڑے ، کہتے ہیں ، مسلمان فیصلہ کریں انہوں نے ہندوﺅں سے لڑنا ہے یا غربت سے۔ نریندر مودی نے اقتدارمیں آکر امن اور مفاہمت کے قیام کا تاثر دیا تھا لیکن لگتا ہے کہ اب وہ اپنے اصل روپ میں واپس آرہے ہیں



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…