پرسٹینا(نیوز ڈیسک) مشرقی یورپ کی مسلم اکثریتی ریاست کو سوسوکی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی ، ایوان میں حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کی درگت بنادی ۔واقعہ میں دوارکان اسمبلی زخمی ہوگئے ۔اپوزیشن ارکان نے اجلاس کے دوران ہی آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں ایوان دھوئیں سے بھرا گیا اور ایک رکن پارلیمنٹ بے ہوش ہوگئے جب کہ دوخواتین ارکان کی حالت غیر ہوگئی ۔ تینوں ارکان کو اسپتال منتقل کرناپڑا۔یاد رہے کہ سووونے 2008 ءمیں سر بیا سے آزادی حاصل کی تھی ۔ کوسوو کی اپوزیشن جماعتیں سربیا اور پر سٹینا کے درمیان معاہدے اور مونٹی نیگر و اور ریو گو سلادیہ کے درمیان سرحدی تنازع کے معاہدے پر حکومت کیخلاف احتجاج کررہی ہیں۔