جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہندوستان:سانحہ دادری ، فریج میں گائے کا گوشت نہیں تھا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015 |

دادری(نیوز ڈیسک)فرانزک ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ دادری میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں پر ہندوو¿ں کے ہاتھوں تشدد سے ہلاک ہونے والے محمد اخلاق نے اپنے فریج میں گائے نہیں بلکہ بکرے کا گوشت اسٹور کررکھا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ریاست اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ دادری میں مشتعل ہجوم نے ایک 50 سالہ مسلمان شخص کو گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں پر تشدد کرکے ہلاک جبکہ ان کے 22 سالہ بیٹے کو شدید زخمی کردیا تھا.ہندوستانی نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد اخلاق کے گھر میں موجود گاشت کا نہیں بلکہ بکرے کا تھا.مذکورہ عہدیدار کے مطابق پولیس نے محمد اخلاق کے گھر سے گوشت کے نمونے اکٹھے کیے اور انھیں ابتدائی ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا، جس میں معلوم ہوا کہ یہ گوشت بکرے کا ہے، لیکن پولیس نے مزید تصدیق کے لیے گوشت کے نمونے کو متھورا کی لیب میں بھجوایا اور اس طرح تصدیق ہوگئی کہ گوشت بکرے کا ہی تھا.رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گوشت کی جانچ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ چاہے گوشت گائے کا ہو یا بکرے کا، جرم پر اس کا اثر نہیں پڑا.ہلاک ہونے والے شخص کی 18 سالہ بیٹی ساجدہ نے اس سے قبل ہی تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے فریج میں گائے کا نہیں بلکہ ‘بکرے کا گوشت’ تھا.ساجدہ کا کہنا تھا کہ گاو¿ں کے 100 سے زائد افراد ا±ن کے گھر پہنچے،”انھوں نے ہم پر گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگایا، دروازہ توڑا اور میرے والد اور بھائی پر تشدد شروع کردیا”.ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد کو گھسیٹ کر گھر سے باہر لے جایا گیا اور ان پر اینٹوں سے تشدد کیا گیا، ” ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ ہمارے گوشت کھانے سے متعلق مقامی مندر سے اعلان کیا گیا تھا”.ہندوستانی نیوز ویب سائٹ انڈین ایکسپریس نے پولیس کے حوالے سے بتایا تھا کہ ڈسٹرکٹ دادری کے گاو¿ں بسارا میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ محمد اخلاق نے اپنے گھر میں نہ صرف گائے کا گوشت ذخیرہ کررکھا ہے بلکہ ان کا خاندان گوشت کو استعمال بھی کررہا ہے.پولیس کے مطابق مقامی مندر میں اس اعلان کے بعد کہ محمد اخلاق کے خاندان نے گائے کا گوشت کھایا ہے، ان کے گھر پر ایک ہجوم نے حملہ کردیا اور تشدد کرکے خاندان کے سربراہ 50 سالہ محمد اخلاق کو ہلاک جبکہ ان کے بیٹے دانش کو شدید زخمی کردیا گیا.واقعے کے بعد انتشار پھیلانے اور قتل کے الزام میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان میں سے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا.واضح رہے کہ گائے کو ہندو مت میں مقدس مانا جاتا ہے، لیکن خود کو سیکولر ملک کہنے والے ہندوستان میں موجود مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد پروٹین کے حصول کے لیے گائے کا گوشت کھاتی ہے اور یہی بات تنازع کا باعث بنتی ہے.گذشتہ دنوں ہندوستان کی ریاست گجرات، راجستان، چھتیس گڑھ ، مہاراشٹر اور ہریانہ میں جین میلے کے موقع پر عوامی جذ بات کے مجروح ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مویشیوں کے ذبح اور گوشت کی فروخت پر پابندی لگائی گئی تھی، جبکہ ایسی ہی پابندی ممبئی میں بھی لگائی گئی جس کے باعث ایک بڑا تنازع شروع ہوگیا۔رواں سال مارچ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے مہاراشٹر میں جانوروں کی حفاظت کا ترمیمی ایکٹ پاس کیا تھا جس کے تحت گائے کے ذبح، گوشت کی فروخت پر پابندی لگا گئی تاہم اس پابندی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…