نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان اب اپنے روایتی حریف ملک سے ایک بار پھر مذاکرات کی تیاری پکڑلے ، بھارت نے اوفا معاہدے کے تحت مذاکرات کا اعلان کردیا ہے ۔یہ اعلان بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کے ترجمان وکاس سوارپ کی جانب سے کیاگیاہے ۔یا د رہے کہ اس سے قبل بھارت نے طے شدہ مذاکرات یہ کہہ کرملتوی کردیا تھا کہ پاکستان سے بات چیت صرف دہشتگردی کے معاملے پر ہوسکتی ہے ۔ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات ایجنڈے میں شامل نہیں کرسکتے ۔ اب بھارتی موقف میں ایک بارپھر تبدیلی سامنے آئی ہے اور وہ روایتی حریف ہمسایہ ملک سے اوفا معاہدے کے مطابق مذاکرات پر تیار ہوگیا ہے ۔ وکاس سوارپ کے مطابق پاکستان سے سرحدوں پر فائرنگ ، فشر مین ، مذہبی زائرین اور دہشتگردی کے معاملات پر بات ہوگی جب کہ ڈی جی بی ایس ایف ، پاک رینجرز ، ڈی جی ایم اوز سرحدی امور پر گفتگو کریں گے ۔