واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے انتہا پسندی کے خاتمے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔امریکی سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے مخلص ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف داعش کو پاکستان کیلئے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور پاک فوج کے سربراہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں داعش کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ وہ جنرل راحیل شریف سے ہفتے میں ایک بار ضرور بات کرتے ہیں اوران کی افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے ان سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔افغانستان کے حوالے سے امریکی جنرل کیمبل کا کہنا تھا کہ افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ طالبان رہنما ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان میں اس وقت قیادت کا بحران ہے لہذا افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں