پرسٹینا:دنیا بھر میں قانون ساز اسمبلیوں میں مختلف قانون اور تجاویز پیش کی جاتی ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ قانون یا تجاویز اپوزیشن اراکین کو ناگوار گزرتے ہیں تو ایوان مچھلی بازار بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نظارہ کوسووو کے ایوان میں اس دیکھنے کو ملا، جب یورپ کی جانب سے کروائے گئے کوسووو اور سربیا کے معاہدے پر اپوزیشن کے ممبر پارلیمنٹ چراغ پا ہوگئے۔ اس موقع پر ایلبن کرتی نامی ممبر نے جہاں اسپیکر اور اراکین کی ڈیسک پر جا کر سیٹیاں بجائیں تو وہیں آنسو گیس کا گرینیڈ نکال کر اسمبلی میں پھینک دیا۔ دور تک پھیلے آنسو گیس کے دھوئیں سے جہاں اسپیکر اپنی آنکھیں ڈھانپتے نظر آئے وہیں 2ممبر پارلیمنٹ بھی بے ہوش ہوگئے۔