جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلمان کے قتل پر بھارتی رکن اسمبلی کا اقوام متحدہ سے رجوع

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک)اعظم خان کے بان کی مون کو خط پر ہندو انتہاپسندوں کو آگ لگ گئی، یوپی کے وزیراعلیٰ اکلیش یادو نے اعظم خان کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے۔سیکولر انڈیا کا نقاب اوڑھے، بھارت کا اصل چہرہ،بغل میں چھری،منہ میں رام رام ہے، جہاں ایک شخص کو صرف اس لیے موت کے منہ میں دھکیلا گیا کہ مندر سے افواہیں اڑادی گئیں کہ اس غریب نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔ مودی سرکار کی لمبی خاموشی جب نہ ٹوٹی تو سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا،بھارت ماتا میں اقلیتوں کی حالت زار پر بان کی مون کو خط لکھا تو اکھنڈ بھارت کے سپنے دیکھنے والوں کو آگ لگ گئی۔ حالانکہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے کاٹجو نے بھی ہندو انتہاپسندی کے منہ پر جوتا مارتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کسی کی ماں نہیں، صرف ایک جانور ہے،لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی غنڈہ گردی پر اتر آئی،چار نے مل کر ایک رکن اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتل عالم کا کلنک ہو،یا سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کو زندہ جلانے کا مکروہ جرم،کبھی گائے کو گائو ماتا بنا کر اس کا گوشت کھانے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں،سو میں سے اسی بے ایمان،پھر بھی تیرا بھارت مہان،یہ سیکولر راج نہیں بلکہ رام راج ہے اور ہندو انتہاپسند کی نظر میں جو رام راج کو نہ مانے اس کے لیے یمراج ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…