ہران (نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شامی تنازعہ کے حل کیلئے عالمی طاقتوں اور علاقائی قوتوں کے سامنے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان تجاویز میں شام میں نیشنل یونٹی حکومت، جنگ بندی، انسدادِ دہشت گردی اور دستوری اصلاحات شامل ہیں تاہم ان نکات پر مغربی طاقتوں کا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ۔