جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کی عیسائیوں پر کاری ضرب،مغربی دنیامیں غم و غصہ کی لہردوڑ گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوزڈیسک)اعش کے جنگجوو ں نے اس سال فروری میں شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں کردملیشیا کے ساتھ لڑائی کے دوران قریباً دو سو آشوری عیسائیوں کو اغوا کر لیا تھا۔انسانی حقوق کے دو گروپوں کے مطابق ان ہی میں سے تین افراد کو قتل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان تینوں کو گذشتہ ماہ قتل کیا گیا تھا لیکن ان کی ہلاکت کی تصدیق اسی ہفتے ایک ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ہوئی ہے۔آشوری انسانی حقوق نیٹ ورک کے مطابق داعش کے جنگجوو ¿ں نے فروری سے ایک سو ستاسی آشوریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ان دونوں تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین یرغمالیوں کو دوہفتے قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر قتل کیا گیا تھا۔داعش کی جانب سے عیسائیوں کے قتل کی اطلاعات پر یورپی یونین میں شدید ردعمل کا اظہار کیاجارہا ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد یورپی یونین داعش کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مزید اضافہ کرے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…