نیویارک(نیوز ڈیسک)ہیلری کلنٹن نےپیسفک ٹریڈڈیل کے معاملے پر یوٹرن لے لیا۔ وزارت خارجہ دور میں حمایت، صدارتی امیدواربن کر اوباما کی مخالفت شروع کردی۔امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ، امریکا سمیت 12 ممالک کے درمیان طے پانے والےپیسفک ٹریڈ ڈیل کے خلاف میدان میں آگئیں، کہتی ہیں اس سے امریکا میں روزگار کے مواقعے پیدا کرنے اہداف اور امریکی قومی سلامتی کو نقصان ہوگا۔ہلیری کلنٹن وزارت خارجہ دور میں اس معاہدے کی حامی رہی تاہم صدارتی امیدوار بننے کے بعد مخالف ہوگئیں۔ٹرانسپیسفک پارٹنرشپ ڈیل پر 12ممالک نے پیر کو دستخط کر دیے تھے، علاقائی تجارت کا یہ اب تک کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے جسے صدر اوباما کا اہم معاشی اور سفارتی سنگ میل قراردیا جا رہا ہے