کھٹمنڈو (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے سرحدی ناکہ بندی کا شکار نیپال فضائی راستے کے زریعے خام تیل درآمد کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے، یہ ملک ممکنہ طور پر بنگلہ دیش ہوسکتا ہے جبکہ نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے سالانہ مذہبی تہوار کے موقع پر ملک میں تیل کی قلت دور کرنے کے لئے چین سے بھی مدد مانگی ہے، نیپال میں نئے آئین کو رد کئے جانے کے بعد سے بھارت نے کھٹنڈو کی سرحدی ناکہ بندی کررکھی ہے، خام تیل اور دیگر اشیاءخورد و نو ش لانے والے ہزاروں ٹرک بھارتی سرحد پر پھنس گئے ہیں، نیپالی حکومت کے ترجمان دیپک بارال کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے تیل اور پٹرول درآمد کرنا انتہائی مشکل سوال ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے تیسر ے ملک سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کو بھی سرحد پر روک رکھا ہے جس کے باعث ہمیں زمینی راستے سے اشیائ وخردونوش کی فراہمی بند ہے، ہم دسہرہ تہوار کے لئے کسی تیسرے ملک سے فضائی راستے کے زریعے تیل اور پٹرول درآمد کرنے پر غور کررہے ہیں۔