نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی مصنفہ نین تارا سہگل نے مودی حکومت کے خلاف بطورِ احتجاج ادبی ایوارڈ واپس کر دیا ،وہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی بھانجی ہیں ،اہم اور معروف بھارتی مصنفوں نے ملک میں ’تنوع اور بحث و مباحثے پر حملے‘ کے خلاف احتجاج کے طور پر اپنے باوقار ادبی ایوارڈ واپس کر دیے ہیں۔88 سالہ مصنفہ نین تارا سہگل کو 1986 میں باوقار ادبی ایوارڈ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جسے انھوں نے واپس کر دیا ہے۔