برسلز(نیوزڈیسک)یورپی ممالک نے بحیرہ روم میں فعال انسانوں کے اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے عسکری آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے ان اسمگلروں کو سمندری مافیا قرار دیا جا رہا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق بحیرہ روم میں گشت کرنے والے یورپی جنگی بحری جہازوں نے بدھ کے دن سے انسانوں کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس آپریشن کے تحت اب یورپی ممالک کی بحریہ بین الاقوامی پانیوں میں ان بے رحم اسمگلرز کو گرفتار کر سکے گی۔یورپی ممالک کے چھ جنگی بحری جہاز لیبیا کے سمندری حدود سے کچھ دور بین الاقوامی سمندری علاقے میں پہلے سے ہی فعال تھے، جو نگرانی اور ریسکیو کے کاموں میں مصروف تھے۔ تاہم اب یہ اپنی کارروائی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اسمگلروں کو گرفتار بھی کر سکیں گے۔پہلے مرحلے میں یورپی بحریہ نے ایسے اسمگلرز کے نیٹ ورک کا پتہ چلایا اور دیگر اہم معلومات حاصل کیں۔ اب دوسرے مرحلے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ان اسمگلرز کے خلاف عملی کارروائی کی جائے گی۔ موگرینی کے مطابق اب یہ آپریشن دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔یہ امر اہم ہے کہ انسانوں کے اسمگلرز لوگوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ لوگوں سے بھاری معاوضے وصول کرتے ہیں جبکہ احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کرتے۔ ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والے کشتیوں کے ذریعے بھی لوگوں کو یورپ پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے اور یوں مختلف حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں، جن سے لوگ بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔
بحیرہ روم میں انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کےلئے آپریشن شروع،خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سمگلرز کےخلاف عملی کارروائی کی جائےگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف















































