اسلام آبا(نیوزڈیسک) چین نے کہاہے کہ بھارت کوکہاہے کہ اس کوپاک چین اقتصادی راہداری پراعتراض نہیں کرناچاہیے اس راہداداری سے بھار ت کوبھی فائدہ ہوگا.ایشین انفراسٹریکچر انوسٹمینٹ بینک کے نامزد صدر جن لیکون نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری سے ہندوستان کو بھی فائدہ پہنچے گا، امید ہے کہ پڑوسی ملک کو اس منصوبے پر اعتراض نہیں ہوگا۔ایشین انفراسٹرکچرانوسٹمینٹ بینک کا صدر نامزد ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورہ کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جن لیکون نےکہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایشیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس کے باعث اسے اس منصوبے سے اسے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ملے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان اس منصوبے کی مخالفت نہیں کرے گا۔انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل عالمی اقتصادی ماحول میں شاندار اقتصادی ترقی کی ہے۔جن لیکون نے کہا کہ بینک پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کرے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ ایشین افرسٹریکچر بینک کے57ممبر ممالک ہیں جنھوں نے جن لیکون کو متعفقہ طور پر بینک کا صدر منتخب کیا ہے اور صدر نامزد ہونے کہ بعد پاکستان پہلا ملک ہے جسکا وہ دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سو ارب ڈالر فنڈ سے یہ بینک قائم ہوگا جس میں تمام ممبر ممالک اپنی جی ڈی پی کے مطابق حصہ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کیلئے بینکوں کا کنسورشیم بنانے پر کام جاری ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں چین کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران پاک چین اقتصادی کوریڈور، بجلی کی پیداور اور دیگر منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کیے تھے۔اس منصوبے کو پاکستان کی قسمت بدلنے کے حوالے سے ایک ‘گیم چینجر’ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔