بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کے صدر شی چن پنگ دنیا کے دوسرے باثر تر ین شخص قرار،دنیا کی نظر یں چینی صدر کی قا ئدا نہ صلا حیتوں پر مرکوز ہیں۔بلو م بر گ میگز ین کی جا نب سے جا ری کر دہ دنیا کی50 باثر تر ین شخصیات میں امر یکہ کے فیڈرل ریزرو کی چیئر مین جینٹ یلین پہلے ،چینی صدر شی دوسرے،ایپل کے چیف ایگز یکٹو ٹم چک تیسرے، دنیا کے امیر تر ین افراد کے گرو پ میں مو جود وارن بفٹ پا نچو یں جبکہ امر یکی صدر او با ما چھٹے نمبر پر رہے۔ فہر ست میں چینی صدر کے ہمراہ چین سے تعلق رکھنے والے مز ید 3افراد بھی جگہ بنا نے میں کا میا ب ہو ئے۔میگز ین میں چینی صدر کی قا ئدا نہ صلا حیتوں کی تعر یف کر تے ہو ئے کہا گیا ہے کہ دنیا کی نظر یں شی پر مر کوز ہیں اور سب یہ دیکھنا چا ہتے ہیں کہ ملکی معیشت کو مز ید کیسے بہتر بنا تے ہیں-فہرست میں بھارتی وزیراعظم مودی تیرہویں نمبر پر ہیں-جبکہ پاکستان کی کوئی شخصیت اس فہرست میں شامل نہیں۔