کراچی(این این آئی)کراچی آج بھی روشنیوں کا شہر ہے ، اس کا اعتراف امریکا کے بین الاقوامی خلائی ادارے ناسا نے کیا ہے اور شہر قائدرات کے وقت خلا سے بھی روشن اور جگمگاتا نظر آتا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے 23ستمبر2015کو رات کے وقت لی گئی ایک پنوراما تصویر جاری کی ہے، جس میں بحیرہ عرب کے کنارے آباد شہر کراچی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے، اسی وجہ سے ناسا نے کراچی کو برائٹ کلسٹر آف لائٹس قرار دیا ہے۔ناسا کی رپورٹ میںکراچی سے کوہ ہمالیہ کے دامن تک کا فاصلہ ایک ہزار160کلو میٹریعنی 720میل بتایا گیا ہے۔ تصویر میں جہاں دنیا کے چند مقامات دیکھے جاسکتے ہیں، ان میںپاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد بھی ہے جو سیکورٹی لائٹس کے باعث اورنج ٹون میں واضح ہے۔ناسا کی تصویر ثابت کرتی ہے کہ شہرقائد آج بھی روشنیوں کا شہر ہے۔