ماسکو، بغداد، انقرہ (نیوز ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ وہ شام کیساتھ ساتھ عراق میں بھی شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکا نوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رائٹر ز کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی سپیکر ویلنٹینا میٹو ن کونے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ اگر انکی حکومت سے درخواست کی گئی تو وہ عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب عراقی شہروں بصرہ اور بغداد میں گزشتہ روز ہونیوالے تین کاربم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔ دریں اثناءترک حکام نے کہا ہے کہ روس کے ایک جنگی طیارے نے مسلسل دوسرے روز بھی ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، ترکی نے ایک مرتبہ پھر روسی سفیر کو طلب کر کے ان سے شدید احتجاج کیا ہے