آگرہ( آن لائن ) صرف خواتین ہی اپنی خوبصورتی میں اضافے اور شادابی کے لئے ملتانی مٹی کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ اب عمارتوں کی خوبصورتی کا راز بھی اسی میں دریافت کیا گیاہے۔صدیوں سے محبت کی عظیم یادگار کے طور پر موجود تاج محل کو بھی ملتانی مٹی کا فیشل دیا جائیگا۔ خالص سنگِ مر مر سے بنائے گئے تاج محل کی فضائی آلو دگی سے ماند ہوتی چمک دمک نے بھارتی انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اس لئے بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے اسے ملتانی مٹی کا لیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔محبت کی اس عظیم یادگار کو چند دنوں کے لئے ملتانی مٹی کالیپ دے کر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیا جائیگا جس کے بعد اسے میٹھے پانی سے دھو یا جائیگا۔
مزید پڑھئے: پاکستانی استاد کے سمجھانے کا انداز انٹرنیٹ پر غیرمعمولی شہرت حاصل کرگیا