جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ نے 6ہزار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں محکمہ انصاف نے وفاق کے زیرِ انتظام جیلوں سے تقریباً 6 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان افراد کی رہائی رواں ماہ کے آخر تک عمل میں آئے گی اور یہ امریکی تاریخ میں وفاقی جیلوں سے ایک وقت میں اتنے زیادہ قیدیوں کی رہائی کا سب سے بڑا واقعہ ہوگا۔ ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا مقصد جیل میں ہجوم میں کمی کرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں بہت سے قیدی ایسے ہیں جو منشیات سے متعلق جرائم کی سزا میں کمی کی پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ اخبار کے مطابق رہائی پانے والے اکثر قیدی ابتدا میں اپنے گھروں میں نظربند کیے جائیں گے اور اس کے بعد ہی انھیں آزادی ملے گی تاہم ان کی نگرانی کی جاتی رہے گی۔ سزاو¿ں کا تعین کرنے والے پینل نے ایسے غیر متشدد منشیات فروشوں کی سزا کے رہنما اصولوں میں تبدیلی کی ہے جو 1980 اور 1990 کی دہائی میں پکڑے گئے تھے۔ پینل کا اندازہ ہے کہ اس تبدیلی سے امریکی جیلوں میں اس قسم کے جرائم کی وجہ سے قید ایک لاکھ میں سے 46 ہزار قیدی جلد رہائی کے حقدار ہوں گے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس وقت امریکہ میں وفاقی جیلوں میں دو لاکھ چھ ہزار قیدی موجود ہیں جبکہ 1980 میں یہ تعداد 25 ہزار تھی۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ملک بھر میں وفاقی اور ریاستی جیلوں میں قید افراد کی کل تعداد اس وقت 15 لاکھ 60 ہزار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…