جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اوریورپی یونین کے مابین اہم معاہدہ غیرقانونی قرار

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
Fertige Flaggen (EU, USA) in der Fahnenfabrik Dommer in Stuttgart, aufgenommen am 18.11.2004. Foto: Jürgen Effner +++(c) dpa - Report+++
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(نیوزڈیسک)یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے آسٹریا کے اس اسٹوڈنٹ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، جس نے دعویٰ کر رکھا تھا کہ امریکا اور یورپی یونین کے مابین آن لائن ڈیٹا کے تبادلے کا معاہدہ صارفین کے مفادات کے منافی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو سنایا جانے والا یہ عدالتی فیصلہ یورپ میں کاروبار کرنے والی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی کارکردگی پر دور رس نتائج مرتب کر سکتا ہے۔ دو سال پہلے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے ایک طالب علم میکس شرَیمز اس وقت یہ کیس عدالت میں لے کر گئے تھے، جب امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکا یورپ میں جاسوسی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس طالب علم کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین کے شہریوں سے متعلق ڈیٹا امریکا میں جمع کیا جائے گا تو یہ محفوظ نہیں ہوگا۔ اس اسٹوڈنٹ کا کہنا تھا کہ فیس بک جیسی امریکی کمپنیوں اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کو سخت پیغام دیا جانا چاہیے کہ وہ یورپی شہریوں کا ڈیٹا امریکا میں جمع نہیں کر سکتیں۔ذاتی ڈیٹا کی رازداری کے لیے کام کرنے والے آسٹریا کے اس طالب علم نے کہاکہ یہ فیصلہ امریکا کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو پرائیویٹ پارٹنرز کی مدد سے دنیا بھر میں جاسوسی جاری رکھے ہوئے ہے۔میکس شرَیمز نے مزید کہاکہ مذکورہ فیصلہ یہ واضح کرتا ہے کہ امریکی کاروباری ادارے امریکا کی طرف سے جاسوسی میں اس کو مدد فراہم اور یورپی شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…