جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

یوکرائن میں غیرملکیوں کیلئے اہم اعلان،انوکھے قانون کی منظوری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(نیوزڈیسک)بحران زدہ مشرقی یورپی ملک یوکرائن کی پارلیمان نے کسی بھی ملک میں بالعموم نظر نہ آنے والے ایک انوکھے فیصلے کے تحت ایسے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملکی مسلح افواج میں غیر ملکیوں کو بھی بھرتی کیا جا سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیف میں یوکرائنی پارلیمان نے منگل کے روز ایک ایسے مسودہ قانون پر اپنی آخری بحث مکمل کرتے ہوئے رائے شماری کے ذریعے اس کی اکثریتی ووٹ سے منظوری بھی دے دی، جس کے تحت ایسے اقدامات قانونا ممکن ہو جائیں گے کہ یوکرائنی مسلح افواج میں غیر ملکی شہری بھی خدمات انجام دے سکیں۔ پارلیمانی منظوری کے بعد یوکرائنی آرمڈ فورسز میں غیر ملکیوں کی بھرتی کا بل ابھی قانون نہیں بنا اور اس کے لیے ملکی صدر پوروشینکو کے دستخط بھی لازمی ہیں، جن کے بعد یہ مسودہ باقاعدہ قانون بن جائے گا۔یہ واضح نہیں کہ یوکرائنی فوج میں غیر ملکیوں کی آئندہ بھرتی کن شعبوں میں ممکن ہو سکے گی یا ان غیر ملکیوں کا تعلق کون کون سے ملکوں سے ہو سکتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…