میڈرڈ(نیوزڈیسک)آئینی بادشاہت کے طور پر جدید اسپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ملکی عدالت نے بادشاہ فیلیپ کی بہن شہزادی کرسٹینا کے خلاف ٹیکس چوری کے ایک مقدمے میں باقاعدہ سماعت کے لیے اگلے برس گیارہ جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 50 سالہ شہزادی کرسٹینا، جن کا شاہی نام کرسٹینا دے بوربون ہے، اسپین پر حکمران شاہی خاندان کی وہ پہلی رکن ہوں گی، جنہیں کسی ملکی عدالت میں اپنے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،شہزادی کرسٹینا اسپین کے موجودہ بادشاہ فیلیپ کی بڑی بہن ہیں اور ان پر فرد جرم ان کے شوہر ایناکی ا ±ردانگارین کے خلاف کی جانے والی تحقیقات کے دوران عائد کی گئی تھی۔ ایناکی ا ±ردانگارین کو اپنے خلاف منی لانڈرنگ اور مالیاتی دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔اسپین کے جزائر بالیار کی ایک عدالت کے جج نے منگل کے روز کہا کہ اس مقدمے میں شہزادی کرسٹینا، ان کے شوہر اور 16 دیگر ملزمان کے خلاف سماعت اگلے برس گیارہ جنوری کو شروع ہو گی۔شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر ایناکی ا ±ردانگارین اپنے وکلائے صفائی کے ذریعے کئی مرتبہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے اور قطعی بے قصور ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں