ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش میں ایک اور خوفناک حملہ،مغربی دنیامیں تشویش کی لہر دوڑ گئی،بنگلہ دیشی پولیس نے بتایا ہے کہ تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک مسیحی پادری پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔مقامی میڈیاکے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ آور مسیحیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا بہانہ کر کے پادری ل ±وک سارکر کے گھر میں داخل ہوئے اور اس پر چاقوو ¿ں سے حملہ کر دیا۔ پبنہ ضلع کے طبی ذرائع نے بتایا کہ باون سالہ کلیسائی شخصیت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں اس پادری پر یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب وہاں حال ہی میں دو غیر ملکیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ شدت پسند تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔واضح رہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کرچکی ہیں۔