نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ قندوز کے ایک فلاحی ہسپتال پر کیے گئے خونریز حملے کی وجوہات جاننے کے لیے یہ عالمی ادارہ اپنی طرف سے بھی تحقیقات کر سکتا ہے،تاہم بتایا گیا ہے کہ پہلے یہ عالمی ادارہ فوجی چھان بین کے نتائج کا انتظار کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تین اکتوبر کو اس ہسپتال پر حملے میں بائیس افراد مارے گئے تھے۔ ڈاکٹرز وِدآٹ بارڈرز نے اس حملے کی آزاد چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔ اس امدادی ادارے نے ہسپتال پر بمباری کے لیے نیٹو اور امریکی فورسز پر الزام عائد کیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد یہ طبی امدادی ادارہ قندوز میں اپنی سرگرمیاں معطل کر چکا ہے۔