جدہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب ،حادثات کاشکارہونے والے مزدوروں کی مالی امدادکی سکیم ,سعودی عرب میں کام کرنے والے مزدوروں کو کام سے متعلق پیش آنے والے حادثات کی صورت میں مدد فراہم کرنے کے لئے ایک نئی سکیم متعارف کروائی جارہی ہے۔’عرب نیوز‘ کے مطابق آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس (GOSI) کے تحت ملازمین کو کام کے دوران حادثات اور بیماری کی صورت میں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ کام کے متعلق حادثات میں دوران کام پیش آنے والے حادثات یا کام کیلئے جانے یا آنے کے دوران حادثات بھی شامل ہوں گے۔ ملازمین جونہی GOSI رجسٹریشن کروائیں گے وہ متعلقہ انشورنس کے حقدار بن جائیں گے اور یہ سہولت 60 سال سے زائد عمر کی صورت میں بھی دستیاب رہے گی۔اس سکیم کے تحت ملازمین کو بیماریوں کی تشخیص، علاج، سرجری، ادویات، میڈیکل سپلائز اور مصنوعی اعضاءکیلئے مدد فراہم کی جائے گی۔ زخمی ہونے والے ملازمین کو روزانہ اجرت کے برابر الاﺅنس دیا جائے گا، جبکہ حادثے کے بعد معذوری کی صورت میں بھی معاوضہ ادا کیا جائے گا۔