کولمبیا(نیوزڈیسک) جنوبی امریکی ریاست کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلے کہا ہے کہ ان کی ریاست میں حالیہ ہونے والی طوفانی بارشوں نے ریاست میں بارش کا 1000 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ سیلاب اور طوفانی بارش سے اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعرات سے ریاست کے مختلف شہروں میں 36 سینٹی میٹر تک بارش ہوئی جو ریاست کی تاریخ میں بارشوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والے 11 افراد میں سے 4 ٹریفک حادثات جبکہ 7 ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ریاستی دارالحکومت کولمبیا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر نکی ہیلے کا کہنا تھا کہ حالیہ ریکارڈ بارشوں نے تقریباً 26 ہزار افراد کو بجلی اور 40 ہزار کو پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کردیا ہے۔ شدید بارش کے باعث ریاست کی متعدد سڑکیں اور پل ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بارش میں پھنسے افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہزاروں افراد اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ کولمبیا کے میئر اسٹیو بن یامن کا کہنا تھا کہ شدید بارش کے باعث شہر کے 9 ڈیم مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور ان میں پانی ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش نہیں ہے۔ شہریوں کی مدد کے لیے امداد کے عالمی ادارے ریڈ کراس نے ریاست بھر میں 30 پناہ گاہیں قائم کی ہیں جہاں شہریوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست کے کئی علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی ریاست میں بارشوں کا 1000سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































