جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیس بک 2016 میں سیٹلائٹ لانچ کرے گی،بانی مارک زوکربرگ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی خلا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے جا رہی ہے جس سے افریقہ کے دور دراز کے علاقوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک اپنا پہلا سیٹلائٹ فرانس کی خلائی کمپنی یوٹیلسیٹ کی شراکت میں آئندہ سال 2016 میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔مارک زوکربرگ نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کہاکہ ہم پوری دنیا کوجوڑنے کے لیے کام کرتے رہیں گے خواہ اس کے لیے ہمیں اپنے سیارے (زمین) کے باہر ہی کیوں نہ دیکھنا پڑے۔یہ پروجیکٹ فیس بک کے انٹرنیٹ ڈاٹ او آر جی کا حصہ ہے اور اس پروجیکٹ پر بعض ممالک میں سخت تنقید کی جا رہی ہے۔بعض خطوں، بطور خاص بھارت میں، اس شعبے سے منسلک لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اور ان کے شراکت داروں کو انٹرنیٹ کے بازار میں فروغ کا ناجائز موقع دیا گیا۔انٹرنیٹ ڈاٹ او آرجی دور دراز کے ناقابل رسا علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانے کے لیے مختلف طریقوں پر کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے کہا تھا کہ وہ کس طرح انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کے لیے مخصوص قسم کے ڈرونز کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔مارک زوکربرگ نے لکھاکہ گذشتہ سال فیس بک انٹرنیٹ تک رسائی بہم پہنچانے کے لیے طیاروں اور سیٹلائٹ کے استعمال کے بارے میں مختلف طریقوں پر غور کررہا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…