پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک اسکول کا طالب علم بستے میں تین دستی بم لے آیا جس سے کلاس میں ہی نہیں پورے اسکول میں کھلبلی مچ گئی۔جنگ رپورٹر رضا چوہدری کے مطابق یہاں تک کہ اسکول کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔دستی بموں کی اطلاع پر آناً فاناً پولیس کو بلایا گیا جس نے تینوں دستی بموں کو قبضے میں لے کرانہیں ناکارہ بناکرتفتیش شروع کردی۔ اس سے قبل اسی قسم کے ایک واقعے میں ایک اور طالب علم کلاس روم میں بندوق لے آیا تھا تاہم اس میں کارتوس نہیں تھا۔ اس کے باوجود طالب علم کے والد کوعدالت نے 18ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔فرانسیسی قانون کے مطابق کم عمر بچوں کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی پر والدین کو سزا دی جاتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں