بنگلور (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کا سافٹ ویئر دنیا کے ہارڈ ویئر کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا بھارت نوجوانوں کا ملک ہے اور کئی برسوں تک ایسے ہی رہے گا، بھارتی نوکریاں ڈھونڈے کے چکر میں نہیں ہیں بلکہ اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کاروبار سے کوئی تعلق نہیں، ہم صرف ٹیکس اکٹھا کرنے کا نظام شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور جرمنی کے بہتر تعلقات ہیں اور ہم امیگریشن کے قوانین میں نرمی کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباءجرمنی آکر تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا جرمنی میں بھارتی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کیا جائیگا۔واضح رہے جرمن چانسلر انجیلا مرکل ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔