ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

عدن میں وزیراعظم کے زیراستعمال ہوٹل پر راکٹ حملہ،دیگر حملوں میں عرب امارات کے 20فوجی جاں بحق

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا (نیوز ڈیسک) یمن کے جنوبی شہر عدن میں تین ہوئے جبکہ وزیراعظم و دیگر حکام کے زیررہائش ہوٹل پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ ہوٹل کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر دو دھماکے متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی رہائش گاہ اور ہیڈ کوارٹرز پر ہوئے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات کے 20 فوجی جاں بحق ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں عدن کے شہر میں اس ہوٹل کے گرد کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔سعودی عرب کے تعاون سے حکومت کی وفادار فوج نے جولائی میں حوثی باغیوں سے یہ شہر خالی کرایا تھا اور تب سے قصر نامی ہوٹل یمن کی سرکاری انتظامیہ کا ٹھکانہ تھا۔ حکام کے مطابق یمن کے نائب صدر خالد بحاح اور دوسرے اعلیٰ حکام حملے میں محفوظ رہے جبکہ صدر منصور ہادی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بیرون ملک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک دستی بم ہوٹل کے دروازے پر داغا گیا، دوسرا آر پی جی دروازے کے قریب گرا جبکہ تیسرا راکٹ شہر کے بریقہ ضلع میں گرا۔ ٹوئٹر پر ایک میڈیا نے ہوٹل کی حفاظت پر معمور گارڈز کی ہلاکتوں کا ذکر کیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…