بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے دفاعی میدان میں اورسنگ میل عبورکرلیاہے ۔کچھ روز قبل چین نے
جدید ترین ہائپرسونک (آواز کی رفتار سے 5گنا تیز رفتار)جنگی طیارہ بنانے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس سے امریکہ سمیت دنیا کے تمام بڑے ممالک پریشانی کاشکارتھے ۔جب یہ خبرسامنے آئی کہ چین نے اس ہائپرسونک طیارہ بناکراس کی پروازکاکامیاب تجربہ بھی کرلیاہے توامریکہ اوربھارت سمیت دنیاکے کئی ممالک کی سٹی گم ہوگئی ۔چینی نیوز ویب سائٹ mil.huanqiu.comکے مطابق چین نے اعلیٰ ترین خفیہ ایئرکرافٹ کاچائنیز ٹیسٹ فلائٹ بیس پرکامیاب تجربہ کرلیاہے ۔چینی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ اہم خصوصیات کاحامل ہے اوراس کواڑانے کاطریقہ کاربھی دیگرطیاروں سے بالکل مختلف ہے جبکہ اس طیارے کارنگ سیاہ ہے جوکہ رات کے وقت زیادہ اہداف حاصل کرسکتاہے اورریڈارمیں بھی مشکل سے نظرآتاہے جس کے بعد دیگرممالک بھی چین کی اس نئی دریافت کے بعد اپنے دفاعی نظاموں کاازسرنوجائزہ لینے پرمجبورہوگئے ہیں ۔
چین نے آوازکی رفتارسے 5گناتیزجنگی طیارہ تیارکرلیا،امریکہ اوربھارت پریشان
5
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں