اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارت کے صدر پرناب مکھرجی اس ماہ کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ پرناب مکھرجی وہ پہلے بھارتی صدر ہوں گے جو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ بھارتی صدرکے دورہ اسرائیل کے دوران دونوں ملکوں میں پانی توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔ نئی دہلی میں اسرائیلی سفیر ڈینئل کیمرون نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ماضی میں بھارت اسرائیل تعلقات خفیہ نوعیت کے تھے لیکن اب یہ تعلقات کھل کر سامنے آئیں گے۔ بھارت اسرائیل تعاون میں وسعت پیدا ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت اسرائیل کے ہتھیاروں کا ایک بڑا خریدار ہے۔ اسرائیل نے بھارت کو کئی ہتھیار فراہم کئے ہیں ان ہتھیاروں میں میزائل‘ ڈرون شامل ہیں۔ اسرائیل خفیہ طور پر بھارت کو ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔ بھارت اب اسرائیل کے ساتھ ان کی خریداریوں سے آگے بڑھ کر سائنس اور ٹیکنالوجی‘ تعلیم کے مسئلہ میں سمجھوتہ کرے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے جنرل اسمبلی میں کامیابی سے مسئلہ کشمیراٹھانے اورپاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کامیاب دورہ جرمنی اوربرطانیہ کے بعد بھارت کوپریشانی لاحق ہوگئی ہے جس کے پیش نظراب بھارتی صدر پرناب مکھرجی اسرائیل کادورہ کرنے کےلئے پرتول رہے ہیں ۔