جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

سیاچن پرفوج رکھیں یانکالیں ،نوازشریف کے مشورے کی ضرورت نہیں ،بھارتی وزیرداخلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا بھارت کا کام ہے کہ وہ سیاچن میں فوجیں رکھے گا یا نکال لے گا ہمیں نوازشریف کے مشورے یا ہدایت کی ضرورت نہیں۔ گجرات میں آل انڈیا فارمر ڈیفنس پرسنلز ایسوسی ایشن کی تقریب کے موقع پر سائیڈ لائن پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاچن میں فوجیں رکھتے ہیں یا نہیں یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے۔ ہمیں نواز شریف سے کوئی سبق پڑھنے کی ضرورت نہیں، میں نواز شریف کی بات نظرانداز کر دونگا۔ انہوں نے یہ باتیں وزیر اعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں میک ان انڈیا اہم اور کلیدی پروگرام ہے۔ اس سے 30لاکھ نوجوانوں کیلئے آسامیاں پیدا ہونگی۔ ترکی ہمارا دوست ملک ہے اور استنبول میں آئی این ایس تری کند مشق سے دوستی مزید مضبوط ہو گی۔ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اروب راہا نے آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے مبینہ کیمپوں کی موجودگی کا روایتی الزام دہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ سرحد پار (آزاد کشمیر میں) فعال دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیرچیف نے کہا کہ چین کی لبریشن آرمی ایئرفورس نے تبت میں اپنی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے خطے میں اس کی طاقت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بھارتی فضائیہ کے جنگی لڑاکا سکوارڈنز کی عددی قوت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لڑاکا طیارے فضائی بیڑے میں شامل کرنے پر زور دیا۔ کثیرالمقاصد جنگی کردار رکھنے والے مزید چھ سکوارڈنز بیڑے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے حصول کا معاہدہ رواں سال کے آخر تک طے پا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…