انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انقرہ کے ایف سولہ لڑاکا جہازوں نے شام کی جنوب مشرقی سرحد کے قریب ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی لڑاکا جہاز کو روکنے کے بعد اسے واپسی پر مجبور کر دیا۔انقرہ کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں روسی سفیر کو طلب کیا گیا ہے اور ان سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ روسی لڑاکا طیارے کی جانب سے ترک فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب انقرہ کو ماسکو کی شام میں مداخلت پر اعتراض ہے۔ ترک صدر کے بقول شام میں مداخلت روس کی بہت بڑی غلطی ہے