ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

طالبان قیادت پاکستان سے عسکری کارروائیوں کو کنٹرول کر رہی ہے،افغانستان کا پھر الزام

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (اے این این)افغانستا ن کے وزیر دفاع محمد معصوم ستینکزئی نے پاکستان پر طالبان کی پشت پناہی کا پھرالزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان طالبان کی قیادت پاکستان سے افغانستان میں عسکری کارروائیوں کو کنٹرول کررہی ہے، بھارت افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری مدد کررہاہے جو ہم نے قبول کرلی ہے ۔پیر کے روز ایک نیوز چینل کواپنے انٹرویو میں محمد معصوم نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان کی قیادت پاکستان سے افغانستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے عسکری کارروائیوں کو کنٹرول کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب ملا عمر کے انتقال کی خبر پھیلی تو اس وقت کلی جزوی طورپر طالبان قیادت کے پاکستان میں موجود ہونے کی تردید کی گئی۔اب یہ بات میڈیا کے ذریعے واضح ہوچکی ہے کہ جب کبھی بھی ان کا اجلاس ہوا تو وہ کوئٹہ ،کراچی اور پشاور میں نمودار ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس طالبان کے پاکستان میں موجود ہونے کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ پاکستان میں ہیں تو ان کی مدد کون کررہاہے ،ان کی تربیت کون کررہاہے اور وہ تمام حمایت کہاں سے حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات شک و شبہے سے بالاتر ہے کہ اس طرح کی منظم عسکری کارروائیاں وہ کسی غیر ملکی عناصر کی حمایت بغیر نہیں کرسکتے ۔پاکستان ان کی بھرپور حمایت اور مدد کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ افغان حکومت ملک سے طالبان کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر کاربند ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں سینکڑوں غیر ملکی جنگجو افغانستان کے صوبہ قندوز میں داخل ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ ان دہشتگرد گروپوں کے خلاف افغان سکیورٹی فورسز بر سر پیکار ہے ۔سامان حرب میں بھارت کی مدد کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہماری مدد کررہاہے جو ہم نے قبول کرلی ہے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…