اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شامی مہاجرین نے ہجرت کا دکھ سہہ لیا لیکن بچوں کے دل سے خوف دور نہ کرسکے۔ ترکی میں ٹشوبیچنے والی ننھی شامی بچی کی روتی بلکتی وڈیو نے دیکھنے والوں کو اداس کردیا۔شامی مہاجرین کی ہجرت نے جہاں بے سروسامانی کا احساس جنم دیا ، وہیں ننھے بچوں کو بھی ایک انجانے خوف میں مبتلا کردیا۔ ترکی کی سڑک پر یہ معصوم بچی ایسے پھوٹ پھوٹ کر روئی کہ ہر دل پگھلاگیا۔یہ ننھی شامی بچی ترکی کی سڑکوں پر ٹشوز فروخت کرتی ہے۔ چھوٹی ہے ناں ، پولیس دیکھ کر ڈر جاتی ہے۔ بچی نے جیسے ہی یونیفارم میں پولیس افسر دیکھا ڈر کر ایک شخص کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرنے لگی اور معافی کے روایتی انداز میں ہاتھ چوم کر ماتھے پر رکھا اور اپنے ناکردہ گناہ کی معافی مانگتی رہی کہ آئندہ کبھی ایسا نہیں کرے گی۔پولیس نے بچی کا خوف دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ، لیکن پرائے دیس میں پناہ گزین ہونے کا خوف ہے ناں، آہستہ آہستہ ہی جائے گا۔