ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں مردہ بہن اور2 مردہ کتوں کیساتھ رہنا والا شخص گرفتار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(آن لائن) بھارت میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنی بہن اور دو کتوں کی لاشوں کے ساتھ رہ رہا تھا۔کولکتہ میں 44 سالہ پارتھا ڈی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کے والد اربیندا نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس اور طبی عملے کے ارکان جب اس کے اپارٹمنٹ پہنچے تو انہیں وہاں سے مزید 3 سوختہ لاشیں بھی ملی ہیں جو ایک لڑکی اور دو کتوں کی تھیں جب کہ پارتھا ان لاشوں کو باقاعدگی سے کھانا کھلاتا اور کبھی کبھی اپنے سرہانے لیٹاکر ان کے ساتھ سوتا بھی تھا۔پارتھا کے پاس انجینیئرنگ کی ڈگری ہے اور اس نے ذہنی اسپتال میں لاشوں کی موجودگی کے انکشاف پر روتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی لاشوں سے دور نہیں ہونا چاہتا۔ پارتھا نے بتایا کہ وہ اپنی بہن دیجانی کی لاش کا خیال رکھتے ہوئے باقاعدگی سے اسے کھانا بھی کھلاتا تھا جب کہ اس کا کہنا تھا کہ اسے یقین ہے کہ اس کی بہن ایک دن ضرور لوٹ کر آئے گی۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی بہن کی لاش بہتر حالت میں ہے جس کا خیال رکھا جاتا رہا اور اس کےلیے روزانہ کمرے کی صفائی بھی کی جاتی رہی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…