ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر : مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں مجاہدین کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ سر ینگر سے آ مدہ اطلا عا ت کے مطا بق فوجی ضلع کے علاقے ہندواڑہ کے جنگلا میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔ بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل این این جوشی نے سرینگر میں ایک میڈیاانٹرویو میںہندواڑہ کے علاقے ہفرڈہ کے جنگلا ت میں تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تلاشی کی کارروائی ابھی بھی جاری ہے ۔ علاقے میں فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان بھی شہید ہوا ہے ۔ تاہم بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں ایک مقابلے کے دوران قتل کیاگیا ۔ بھارتی فوج کی 28راشٹریہ رائفلز ، 18راشٹریہ رائفلز اورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکار علاقے میں کارروائی کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوان ضلع پلوامہ میںترال کے علاقے پاریگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ فوجیوںنے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے ہاری پاریگام میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو ایک مقابلے کے دوران قتل کیاگیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…