ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیتن یاہو حواس باختہ، فلسطینیوں کے خلاف تاحیات جنگ کا اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے یہودی آباد کاروں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث فلسطینیوں کو “دہشت گرد” قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فلسطینیوں کے خلاف تاحیات جنگ ہوگی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے یہودی آبادکاروں کے قاتل فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات مسمار کرنے سمیت کئی دوسرے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔اجلاس میں داخلی سلامتی کے وزیر ایلی یچائی اور وزیردفاع موشے یعلون سمیت کئی دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے پولیس اور فوج کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور یہودیوں کے قتل میں ملوث فلسطینیوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس اورمغربی کنارے میں مشتبہ فلسطینیوں کی گرفتاری اور انہیں انتظامی حراست میں لینے کے واقعات میں تیزی لائی جائے گی۔ نیزمسجداقصیٰ میں یہودیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔قبل ازیں اسرائیلی پولیس نے ہفتے کی شام چاقو سے حملے میں دو یہودیوں کی ہلاکت کے بعد پرانے بیت المقدس شہر کو فلسطینیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…