ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین میں 237کلومیٹر فی گھنٹہ موٹر سائیکل چلانے والا گرفتار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک شخص کو بیجنگ میں 237 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔بیجنگ میں پولیس کے مطابق رنگ روڑ پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں اس شخص کو گرفتار کیا گیا ہیاس 30 سالہ شخص کی شناخت پانگ کے نام سے ہوئی ہے۔پانگ کو جنوبی صوبیگوانگشی سے گرفتار کر کے دارالحکومت منتقل کیا گیا ہے۔پانگ نے بیجنگ کی 37.5 کلومیٹر طویل رنگ روڑ کا فاصلہ 13 منٹ 43 سیکنڈ میں طے کیا اور یہ مقررہ حد رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔اگست میں ان کی رنگ روڑ پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو نے چین میں انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی تھی۔بیجنگ میں رواں برس اپریل میں دو نوجوانوں کو فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ کے انداز میں اپنی مہنگی ترین سپورٹس گاڑیوں پر ریس کے دوران حادثہ پیش آنے کے بعد تیز رفتاری کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔20 سالہ یو مک ہن اور 21 سالہ ٹانگ وینٹین کو بلترتیب چار اور پانچ ماہ جیل اور دو ہزار نو سو ڈالر جرمانے کی سزا دی گئی۔دونوں نوجوان فراری اور لیمبرگینی پر مرکزی بیجینگ کی ایک سرنگ میں ریس کر رہے تھے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…