اسلام آباد(نیوزڈیسک)سبحان اللہ ! حج کے بعد عرب ’فراڈیئے‘ کا ایمان تازہ ہوگیا اوردلی سکون کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گیا جہاں اپنے فراڈ کا اعتراف کرلیا۔عرب ویب سائٹ نے سعودی ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 13.3ملین مصری پاﺅنڈ دھوکہ دہی سے ہتھیانے والے مصری شہری نے حج سے واپسی پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ اس نے فراڈ کر کے 13.3ملین مصری پاﺅنڈ ہتھیائے ہیں جن کی درہم میں کل مالیت 6.2ملین بنتی ہے۔اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے اور اس نے یہ رقم 22کاروباری حضرات اور ڈیلرز سے دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کئے۔