ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں گائے کے گوشت پر مسلمان کے قتل میں بی جے پی کے لیڈر کا بیٹا ملوث

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الہ آباد(اے این این)بھارت میں گائے کے گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر مسلمان شخص کوموت کے گھاٹ اتارنے کی سازش میں بی جے پی کے لیڈرکا بیٹاملوث نکلا۔ ریاست اترپردیش میں سیکڑوں افرادنے جس مسلم لوہار کے گھر پر دھاوابول کراسے قتل کردیاتھا،وہ محمداخلاق سیفی بھارتی فضائیہ کے کارپورل محمدسرتاج کے والدتھے،منگل کوتشددکے اس واقعہ میں کارپورل کابھائی دانش بھی شدیدزخمی ہواتھا۔لواحقین کاکہناہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈرسنجے راناکے بیٹے وشال نے مندرسے اعلان کرایاتھاکہ اس گھرمیں گائے کاگوشت ہے جس پرسیکڑوں مشتعل افرادنے حملہ کردیا،علاقے میں صورتحال اس قدرکشیدہ ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجری وال کے کانوائے کوبھی علاقے میں جانے نہیں دیاگیااورمیڈیاپربھی حملے کیے گئے ہیں۔اترپردیش پولیس نے واقعے میں ملوث وشال سمیت مزید2ملزمان کوگرفتارکرلیاہے اورزیرحراست ملزموں کی تعداداب 10ہوگئی ہے،تاہم کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے تصدیق کی ہے کہ مقتول کے خاندان کوایئرفورس کے علاقے میں منتقل کرنے پرغورکیاجارہاہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کاٹجونے کہاہے کہ گائے کسی کی ماتانہیں ہو سکتی،یہ محض ایک جانورہے۔انکاکہناہے کہ گائے کے گوشت کے نام پرمحمداخلاق کاقتل سیاسی محرکات کے سبب کیاگیا،قاتلوں کوفوری کڑی سزاملنی چاہیے۔اپوزیشن کانگریس کے رہنماراہول گاندھی نے بھی واقعہ کاسبب نفرت کی سیاست کوقراردیاہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…