بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

قاہرہ کی یونیورسٹی کی خاتون اساتذہ کے نقاب پہننے پر پابندی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصری دارالحکومت قاہرہ کی یونیورسٹی کی خاتون اساتذہ کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ الجزیر ٹی وی کے مطابق یونی ورسٹی کے صدر جابر نصر نے بتایا کہ یہ فیصلہ نئے سیمسٹر کے آغاز سے نافذالعمل ہو جائے گا۔صدر جابر نصر کیمطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ دوران تعلیم خاتون اساتذہ کے طلبا و طالبات کے ساتھ رابطوں اور ابلاغ کو آسان بنایا جا سکے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق خواتین اساتذہ کی طرف سے چہرے کو نقاب کے ساتھ چھپا لینے پر اس پابندی کا اطلاق یونیورسٹی میں دیے جانے والے لیکچرز اور وہاں منعقد کردہ سیمینارز پر بھی ہوگا۔تاہم تعلیم کے بعد اگر ٹیچنگ سٹاف کی رکن خواتین چاہیں تو انہیں یونیورسٹی کیمپس پر اپنی موجودگی کے عرصے میں نقاب پہننے کی اجازت ہو گی۔اس فیصلے پر سلفی رہنما یاسر برہانی نے کہا کہ نقاب یا حجاب کے استعمال پر پابندی قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…