بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

شام میں ناکامی، ایرانی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015 |

تہرا ن(آن لائن)ایران نے شام میں پاسداران انقلاب کے لڑاکا فوجیوں کے سربراہ میجر جنرل حسین ھمدانی کو باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں ناکامی کی بنائ پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران میں اصلاح پسندوں کی مقرب خبر رساں ایجنسی” سحام نیوز” نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ میجر جنرل حسین ہمدانی کو پاسداران انقلاب کے ملٹری انٹیلی جنس چیف حسین طائب کے مطالبے اور دبائو پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔ حسین طائب کا شام میں بشارالاسد کے دفاع کے لیے افغانستان اورعراق کے جنگجوئوں کو بھرتی کرنے اورانہیں شام روانہ کرنے میں کلیدی کردار سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سبکدوش جنرل حسین ھمدانی کا شمار ایران کے “فیلڈ وار” کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ ھمدانی ماضی میں پاسداران انقلاب کی “کور27” کی قیادت کر چکے ہیں۔ انہیں شام میں پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کا نگران بھی مقرر کیا گیا تھا۔حسین ھمدانی ماضی میں پاسداران انقلاب کے ملٹری انٹلی جنس کے بیرون ملک آپریشنل چیف کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ جب سے ان کے ملٹری انٹیلی جنس چیف جنرل حسین طائب کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے توانہوں نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ دونوں فوجی عہدیداروں کے درمیان اختلافات اس وقت پیدا ہوئے تھے جب حسین طائب نے وزارت برائے سراغ رسانی کے ایک سینیر عہدیدار سعید امامی کی اہلیہ سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ مسٹر امامی پر الزام تھا کہ وہ سابق صدر محمد حاتمی کے دور حکومت میں دانشوروں، شاعروں اور حکومت مخالف صحافیوں سمیت اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ان الزامات کے بعد اسے ملازمت سے برطرف کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔حسین ہمدانی کے ساتھ بیرون ملک آپریشنل عسکری کارروائیوں میں معاونت کرنے والوں میں ایک اہم نام جنرل قاسم_سلیمانی کا بھی ہے۔ جنرل سلیمانی “القدس فورس” کے سربراہ ہیں۔ جنرل حسین_ہمدانی نے قاسم سلیمانی کو بیرون ملک بالخصوص شام میں سرگرم افغان جنگجوئوں پر مشتمل تنظیم ” فاطمیون” ، پاکستانیوں پر مشتمل “زینبیون بریگیڈ” اور عراق و لبنانی حزب اللہ کا نگراں مقرر کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل حسین ھمدانی کو شام میں ان کی ناکامی کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ انہیں شام میں عسکری کارروائیوں کے انچارج کیعہدے سے ہٹا کر مسلح افواج کے شام میں لاجسٹک سپورٹ مہیا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…