ین چوان/اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان جاری مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں، شاہین (ایگل) فور کے نام سے جاری مشقوں میں پہلی باری پاک فضائیہ کے تین مختلف اقسام کے طیاروں نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے درمیان جاری مشترکا فضائی مشق شاہین فور ختم ہوگئی، جنگی مشق چین کے شہر ین چوان کے ائیر بیس پر کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے ائیر وائس مارشل مجاہد انور خان اور چین کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل زینگ چن لیانگ نے مشقوں کا جائزہ لیا اور شرکت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا، دونوں ممالک کے درمیان شاہین کے نام سے ہونے والی یہ چوتھی مشق تھی، پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کے تین مختلف اقسام کے طیاروں میراج اور دیگر طیاروں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ اس سے قبل پہلی بار مشترکہ مشق کا انعقاد مارش سال دو ہزار گیارہ میں پاکستان میں ہوا، جس کے بعد دوسری شاہین ٹو چین کے شہر زین جیانگ میں ستمبر سال دو ہزار تیرہ میں منعقد ہوئیں، جس کے بعد تیسری بار مشق کا انعقاد مئی دو ہزار چودہ میں پاکستان میں ہوا۔ پاکستان کی جانب سے میراج، جے ایف سیوئنٹن اور ایف سیون پی سمیت ارلی وارننگ طیاروں نے بھی مشق میں بھرپور حصہ لیا۔