ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

غربت کاخاتمہ میری سب سے بڑی خواہش ہے ،بل گیٹس

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس مخیر کاموں میں کافی سرگرم ہیں اور وہ غربت کے خاتمے، تعلیم کے فروغ، زندگیوں کے تحفظ اور عوامی صحت کو بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں۔تاہم اگر ان کے بس میں ہو تو جو وہ مسئلہ فوری طور پر حل کرنا چاہیں گے وہ کوئی بیماری یا غربت نہیں بلکہ غذا ہے۔اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس جادو کی چھڑی ہو جس سے وہ کوئی بھی ایک مسئلہ حل کرسکتے ہو تو وہ اسے غذائیت بخش خوراک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اکثر مسائل یا بیماریوں کی وجہ ہی یہ ہے کہ بچوں کو مناسب خوراک یا درست غذائیت فراہم نہیں کی جاتی اور اس کو حل کرنے سے نمایاں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال پانچ سال سے کم عمر 60 لاکھ بچوں کی اموات میں سے نصف کی وجہ خوراک سے متعلق مسائل ہیں اور مناسب غذایت کی فراہمی سے ان زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔بل گیٹس کے مطابق ‘ اگرچہ کم خوراک ملنے پر لاکھوں بچے زندہ بھی رہ جاتے ہیں مگر وہ جسمانی یا ذہنی طور پر صحیح نشوونما حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں’۔عالمی ادارہ صحت کے حالیہ تخمینے کے مطابق دنیا بھر کے چوتھائی بچے جسمانی اور ذہنی طور پر مناسب نشوونما پانے سے محروم ہیں جس کی وجہ کم خوراکی ہے اور اس کے منفی اثرات کا سامنا انہیں پوری زندگی ہوگا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…