جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

چین نے پہلے مکمل ملکی بحری بیڑے لیاننگ کی تیاری شروع کردی،امریکہ اوربھارت کی نیندیں اڑگئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)چین نے ممکنہ طور پر اپنے پہلے مکمل ملکی بحری بیڑے کی تیاری شروع کر دی ہےچینی سوشل میڈیا اور رواں برس کے آغاز میں سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیا بحری بیڑہ ڈالیان شپ یارڈ میں تیار کیا جا رہا ہے اور مبینہ طور پر نئے طیارہ بردار بیڑے کیلئے بھی وہی خشک گودی استعمال کی جا رہی ہے جہاں پر سوویت ڈیزائن والے بیڑے واریاگ کی اپ گریڈیشن کی گئی اور ایڈمرل کزنٹسوو کلاس ملٹی رول بیڑے کو لیا نینگ میں تبدیل کیا گیا جو چینی بحریہ کا واحد طیارہ بردار بیڑہ ہے۔لیاننگ کی تیاری تین برس قبل ستمبر 2012میں پایہ تکمیل کو پہنچی تھی اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اب نیوی کیلئے چار فعال بحری بیڑوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔وائبو کے ایک صارف کی طرف سے رواں برس کے اوائل میں پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں ڈالیان شپ یارڈ پر بیڑے کی تیاری کے عمل کو دیکھا جا سکتا ہے۔
دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی تصاویر سے نئے بیڑے کی ساخت اور خصوصیات کے بارے میں کچھ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ بیڑہ امریکی بحریہ کے تمام زیر استعمال بیڑوں سے چھوٹا ہو گا۔یہ حیرانی کی بات نہیں ہے کہ چین کی طرف سے مکمل ملکی بحری بیڑوں کی تیاری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
لیا ننگ کی تیاری میں اس کا تجربہ کیا گیاتاہم اس میں ایسی کئی خصوصیات کی کمی ہے جو یو ایس نیمٹز اور فورڈ کلاس سپر کیریئرز کو مضبوط بناتی ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ چین اپنی بحری اہلیت کو مضبوط کرنا چاہتا ہے اور عالمی بحری طاقت کے طور پر ابھرنا چاہتا ہے۔علاوہ ازیں جدید آبدوزوں کی تعداد میں اضافے کے باعث بھی چین سمندر میں اپنے بیڑوں کا مناسب تحفظ کا اہل ہو گا جو امریکا کی طرح ہر اس بحریہ کیلئے ضروری عمل ہے جو اپنے بیڑوں کو مہم جوئی میں شریک کرنا چاہتی ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…