سعودی عرب”ریاض میں بم فیکٹری چلانے والا شامی گرفتار

3  اکتوبر‬‮  2015

دبئی (نیوزڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دارلحکومت ریاض کی الفیحاء کالونی کے ایک مکان میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر فلپائنی لڑکی سمیت ایک شامی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والے شامی شہری نے مکان کو شدید دھماکا خیز مواد سے بھر رکھا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو مکان میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے میں 12 گھنٹے لگے۔ العربیہ نیوز چینل کے مطابق گرفتار کئے جانے والے شامی کی شناخت یاسر محمد البرازی کے نام سے کی گئی ہے۔ یاسر، فلپائنی دوشیرہ لیڈی جوئی سبیہ کے ہمراہ مکان میں مقیم تھا۔ جوئی مکان میں بارودی جیکٹ کی سلائی کا کام کرتی تھی۔ حکام نے کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری دو تیار خودکش جیکٹیں بھی برآمد کیں۔ یاد رہے کہ فلپائنی خاتون ایک برس سے اپنے کفیل کے ہاں سے غائب تھی اور یاسر نے اسے قبول اسلام کے لئے تیار کر لیا تھا۔ ایک ملتی جلتی کارروائی میں وزارت داخلہ نے ریاض کی الجزیرہ کالونی میں خودکش بمبار تیار کرنے اور انہیں پناہ دینے والے ٹھکانے کا بھی سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…