دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کا بڑا فیصلہ‘ریاست میں منشیات اور شراب پر پابندی عائد کی جائیگی

3  اکتوبر‬‮  2015

دبئی(نیوزڈیسک) خلیجی ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فوری طور پر مملکت کی حدود میں منشیات اور شراب پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے اپنے جواں سال صاحبزادے شیخ راشد بن محمد کی ناگہانی موت کے تناظر میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ 34 سالہ شیخ راشد گزشتہ ہفتے کے دوران انتقال کر گئے تھے۔ میڈیا کو جاری کی گئی سرکاری تفصیلات کے مطابق ان کے انتقال کا سبب دل کا دورہ بتایا گیا تھا تاہم بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نوجوان شہزادے کی موت منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے باعث ہوئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاکم دبئی نے شراب، منشیات، ڈانس کلبز اور سیکس پارٹیز پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیز دبئی میں عیاشی کے مراکز کو بھی ختم کر دیا جائے اور مہمانوں کا دل لبھانے والی خواتین کو بھی ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردئیے جائیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کا اعلان عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے فوری بعد اس وقت کیا جائے گا جب شہزادے کا سوگ اور دوسری رسومات بھی اختتام پذیر ہوچکی ہوں گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…