بنگلہ دیش میں ایک اور غیر ملکی کارکن قتل

3  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پولیس کے مطابق شمالی بنگلہ دیش میں ایک جاپانی شہری کو گولی مار کر ہلاک کیا دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران بنگلہ دیش میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقع ہے۔کسانوں کے ایک منصوبے پر کام کرنے والے کنیو ہوشی نامی جاپانی شہری پر شمالی بنگلہ دیش کے قصبے کونیا میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔یہ واقع ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ ہی دن قبل بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی تنظیم نے اطالوی امدادی کارکن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم حکام کے مطابق ان کے اس دعویٰ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔کنیو ہوشی کی لاش کو سرکاری ہسپتال میں لے جایا گیا ہے اور واقع کی تحقیقات کی جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اطالوی شہری سیزر ٹوالہ کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے کہا تھا کہ ان کے پاس ایسی اطلات ہیں کہ بنگلہ دیش میں مغربی شہریوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور دونوں ملکوں نے بنگلہ دیش میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی تھی۔خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں بنگلہ دیش میں شدت پسند اسلامی گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔رواں برس ملک میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکولر بلاگرز پر حملے کیے گئے ہیں جن میں ایک امریکی شہری سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…